• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صوبے قندوز، سر پل اور جوزجان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری ہیں، طالبان قندوز شہر میں داخل ہو گئےاور انہوں نے اہم چوک پر قبضہ کر لیا۔

افغان کمانڈر کا کہنا ہے کہ قندوز میں طالبان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شدت لائے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق قندوز میں جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک اور 39 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارتِ دفاع کے مطابق قندوز میں افغان فورسز نے کلیئرنگ آپریشن شروع کر دیا ہے، ایک چوک اور قومی ٹی وی کی عمارت بھی طالبان سے خالی کرا لی گئی ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ قندوز میں ایئر پورٹ اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب درجنوں دکانوں اور عمارتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

ادھر سر پل میں جھڑپیں صوبائی دارالحکومت اور ضلع سنچارک تک پہنچ گئیں، طالبان نے سر پل شہر کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

افغان وزارتِ دفاع کے مطابق ہلمند میں طالبان کمانڈر مولوی ہجرت لشکرگاہ میں فضائی حملے میں مارا گیا۔

تازہ ترین