• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوک فنکار کے بھتیجے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ کے لوک فنکار و گلوکار شمن علی میرانی کے بھتیجے بابر میرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف فنکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل شاہد بزمی، گل جونیجو ودیگر نے کہا کہ پولیس فنکاروں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم نہیں کررہی ہے، بابر میرانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے سندھ بھر کے فنکاروں میں تشویش پائی جاتی ہے، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن ودیگر اعلیٰ پولیس افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید