کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ایف آئی اے کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے پرانا ریکارڈ اور مشینری جل گئی۔ پولیس کے مطابق سمنگلی روڈ پر واقعہ ایف آئی اے کے دفتر میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے دیکھتے ہی دیکھتے چھت پر رکھے پرانے ریکارڈ اور مشینری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈکی چار گاڑیاںموقع پر پہنچ گئیںاور آگ پر قابو پالیا تاہم آگ سے پرانا ریکارڈ جل کر خاکسترہو گیا جبکہ مشینری کو بھی تقصان پہنچا۔