فیصل آباد(اے پی پی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے بہتری اسی میں ہے کہ نواز شریف ملک واپس آئیں ، پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں‘کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کے نام پر لوٹ مار کی نئی دکان کھو ل لی گئی ہے تاکہ لوٹ مار میں جو کسر رہ گئی ہے وہ پوری کرلی جائے‘ مگر اب عمران خان اور ان کی پارٹی جلد پوری قوت سے سندھ میں آرہے ہیں اور اب سندھ میں ہر جگہ پی ٹی آئی کا پرچم لہرائے گا‘نواز شریف اور شہباز شریف دونوں چور ہیں‘دونوں نے پیسہ لوٹا ہے ‘ایک کا مقصد ہے پاؤں پڑ کرمعافی لینا اور دوسرے کا مقصد ہی گالی دیکر معافی لینا لہٰذا یہ گڈ کوپ اور بیڈ کوپ ہمارے ساتھ نہیں چلنا ہم نے آپ دونوں کے پیٹ سے وہ جائیداد نکلوانی ہے جوکہتے تھے کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی ہماری کوئی جائیداد نہیں ہے‘اب انہیں جعلی میڈیکل رپورٹ بنا کر دینے کیلئے لندن میں کوئی ڈاکٹر نہیں مل رہااورنواز شریف اب سوچ رہے ہیں کہ منجی کتھے ڈانواں مگرنواز شریف کی منجی اب اڈیالہ جیل میں ہی بچھے گی۔اتوار کے روزسابقہ ایم پی اے مظہر علی گل کی رہائش گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اگر تو باجی لندن میں ہوتی تو کیلبری فونٹ کے ساتھ جعلی رپورٹ بناچکی ہوتی لیکن اب باجی بھی پاکستان میں ہے اور ڈاکٹر کوئی ہاتھ پکڑ نہیں رہا تو اب اپنے چند لوگوں کے ساتھ جن کے ان سے وہاں رابطے ہیں اب جھوٹے سچے بیان دیکر اپنا سلسلہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔