• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی، 392افراد پر جرمانے

پشاور( کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں‘ کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 392 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی ہیں جہاں پر غیر رجسٹرڈ گاڈیاں چلانے‘ کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 280, غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر37 , اور فینسی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 75 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ٹریفک عملہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔
تازہ ترین