گوجرانوالہ میں وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سےتین بچوں سمیت دس افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، آگ مانسہرہ کے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو نگل گئی۔
بدقسمت وین راولپنڈی سے گوجرانوالہ جا رہی تھی،منزل پر پہنچنے سے قبل راہوالی کے قریب وین کو منی ٹرک نے ٹکرماری جس سے وین کے پچھلے حصے میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہو گئے جنہیں اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا،جاں بحق دس افراد میں سے چھ کی شناخت ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں اسلام آباد کی رہائشی خاتون اور اس کا سات سالہ بیٹا بھی شامل ہے جبکہ خاتون کا شوہر آگ سے جھلس کا زخمی ہوا ہے۔