وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16فروری کو منسوخ ہو چکا ہے اب اُن کے پاس دو آپشن ہیں، اپیل کرلیں یا پناہ حاصل کرلیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نوازشریف کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے انہیں واپس آنا چاہئے، باہر کی کیا زندگی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے، اقتدار میں ہوں تو بھڑکیں مارتے ہیں، اقتدار سے اتر جائیں تو ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ بھی نہیں ہوا، نواز شریف بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ کسی نے بیان دیا تھا کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا تو قیامت آجائےگی ، اس ملک میں بھٹو پھانسی لگ گیا لیکن چڑیا نہیں پھڑکی۔