• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک کو پیچھے چھوڑدیا

سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے درمیان ڈاؤن لوڈنگ کی جنگ اپنے عروج پر ہے۔

چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا کی مشہور ایپ فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق 2020ء کے عالمی سروے کے نتائج میں ٹک ٹاک، فیس کے مقابلے میں آگے نکل گئی ہے۔

نکی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں سوشل میڈیا سے متعلق پہلی تحقیقی رپورٹ شائع کرنے والے ادارے نے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2017ء میں لانچ ہونے والی ٹک ٹاک نے ناصرف فیس بک بلکہ واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کو بھی ڈاؤن لوڈنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ تمام ہی ادارے فیس بک کی ملکیت ہیں اور ٹک ٹاک نے انہیں ڈاؤن لوڈنگ میں امریکا میں بھی پچھاڑ دیا ہے۔

تازہ ترین