• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی حکومت ہوسِ اقتدار میں اسٹیبلشمنٹ کی اندھی غلام بن گئی: لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ--- فائل فوٹو
لیاقت بلوچ--- فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتحادی حکومت ہوسِ اقتدار میں اسٹیبلشمنٹ کی اندھی غلام بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت ضد، انا، مفادات کو ترک کرے، حکومتی آئینی ترمیم جمہوریت، عدلیہ اور بنیادی حقوق سے کھلواڑ ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ  26 ویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے خلاف ہے، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات تشویش ناک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید