• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے حقیقی حکمران عالمی مالیاتی ادارے ہیں، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے سونامی نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دھکیل دیا،ملک کے حقیقی حکمران عالمی مالیاتی ادارے ہیں،اسلام آبادمیں بیٹھے لوگ صرف سہولت کار کا کام کررہے ہیں ، بلدیاتی الیکشن نہ کروا کے حکومت نے ثابت کردیا کہ ان میں اور ماضی کے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں،کے پی میں غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کا بلین ٹری کا منصوبہ صوبے میں نظر نہیں آتا ، قرآن وسنت کا نظام ہی انسانوں کے مسائل کا حل ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور دیگر وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔سراج الحق نے کہا 73برسوں سے عوام کا استحصال ہورہاہے ۔ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ۔ لاکھوں نوجوان بے روزگاری کاشکار ہیں۔یہاں قانون کی بالادستی کا کوئی تصور نہیں ،بیوروکریسی اسی طرح معاملات چلا رہی ہے جیسے انگریز کے دور میں تھے ۔انہوںنے کہاکہ ان مصیبتوں سے جان چھڑانے کے لیے بھر پور عوامی جمہوری جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ انتخابی نظام میں ریفارمز کے لئے بھی عوام کو ہی آواز بلندکرنا ہوگی کیونکہ یہ ثابت ہوگیا کہ ملک پر مسلط طبقہ کسی بھی صورت سسٹم کو بدلنا نہیں چاہتا ۔

تازہ ترین