• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف برانڈز کی اشیاء کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری اعلامیوں کے مطابق پی ایس کیو سی اے کے مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دئیے جانے کی بناء پر مختلف برانڈز کے پیکٹ جوسز و مارجرین جن میں منٹا 123 مینگو فلیورڈ ڈرنک ، زی فروٹ الدیان فوڈز جیو فلیور ڈرنک ، سوپر کول فروٹ رئیل ٹیسٹ مینگو جوس، گولڈن راڈ بسکٹ مارجرین ، اعتماد مارجرین اور شارجہ مارجرین شامل ہیں کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ۔ اعلامیوں کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین