پشاور (وقائع نگار) پشاور کے اندرون شہر کی سب سے بڑی یونین کونسل مسائل کا گڑھ بن گئی سرفروشان چکہ گلی ،جھنڈا بازار محلہ عطائی خان ، محلہ دھوبیان اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب اور گندگی کے مسائل نے جنم لے لیا دوسری جانب ڈبلیو ایس ایس پی کا عملہ اور میونسپل انسپکٹر صبح کے وقت غائب رہنے لگے بار بار شکایات کے باوجود نالیوں میں گندگی گلیوں اور مرکزی راہداریوں پر گند صاف نہ کیا جا سکا ادھر یونین کونسل 14 اور یونین کونسل 15 کے میونسپل انسپکٹرز صفائی ستھرائی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے اہلیان یونین کونسل 15 کریم پورہ نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میونسپل انسپکٹر رحیم عباس اور متعلقہ عملے کا قبلہ درست کیا جائے بصورت دیگر ڈبلیو ایس ایس پی دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا ۔