بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک کیئے گئے ملزمان کے کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔