• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن کا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین پر جرمانے کا حکم


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین پر جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے کے لیے 4 دن کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 13 اگست تک کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین پر یومیہ بنیاد پر جرمانہ ہوگا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے عملے کے رکن کو روزانہ 300، افسر پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روز تک مسلسل جرمانے کے بعد سخت محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین