پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں۔
ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتی ہے، حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے میں ناکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس طلب کرکے افغان صورت حال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ افغانستان کی صورتحال اور اس کے علاقے پر اثرات کو زیر بحث لائے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کیوں مدعو نہیں کیا گیا؟
رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیٹی کا عید کے بعد اجلاس دوبارہ ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس منعقد نہیں کیا گیا۔