• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ: سندھ پولیس نے 66 کیسز ایف آئی اے کو بھجوادیے


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور سندھ پولیس نے منی لانڈرنگ کیسز پر تحقیقات کا معاہدہ کرلیا۔

سندھ پولیس نے منی لانڈرنگ کے 66 کیسز ایف آئی اے کو بھجوادیے، حکام نے کیسز ملنے کی تصدیق کردی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کن پر مقدمات درج کیے جائیں۔

ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا کہ سندھ پولیس نے اس سے قبل بھی رواں سال کے شروع میں 128 کیسز بھجوائے تھے۔

حکام کے مطابق ان کیسز میں سے ایف آئی اے نے صرف 6 مقدمات درج کیے، باقی تمام کیسز واپس بھجوادیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سندھ پولیس کی طرف سے ایک بار پھر کیس بھجوانے کا فیصلہ وفاقی وزارت داخلہ کے کہنے پر ہوا۔

حکام کے مطابق جون کے آخر میں تمام آئی جیز کو وزارت داخلہ بلوایا گیا تھا، اجلاس ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کی روشنی میں بلوایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ کیسز کی پولیس تحقیقات پر مبینہ تحفظات ظاہر کیےتھے، اس اجلاس کے بعد دوسری بار سندھ پولیس نے کیسز بھیجے ہیں۔

تازہ ترین