• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز کی کوٹلی لائنز کو 5 وکٹ سے شکست


کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں آج مظفرآباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

مظفر آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں کوٹلی لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ 

کوٹلی لائنز کے آصف علی 67، سید عبداللہ رافع 35، سیف بدر 28 اور کپتان کامران اکمل 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

مظفرآباد کی جانب سے سہیل تنویر، ارشد اقبال، محمد حفیظ اور عثمان یوسف نے ایک، ایک وکٹ لی۔ 

بڑے ہدف کے تعاقب میں مظفر آباد ٹائیگرز کے لیے ذیشان اشرف نے تنہا ہی حریف ٹیم کے بولرز کا مقابلہ کیا اور ناقابلِ شکست 107 رنز بنا کر ٹیم کو 5 وکٹوں سے جیت دلوائی۔ 

ذیشان کے سامنے موجود مظفر آباد ٹائیگرز کے دیگر بیٹسمین ایک کے بعد ایک جاتے رہے، صرف محمد وسیم 19 رنز بناکر دوسرے بہترین بیٹسمین رہے۔

کوٹلی لائنز کی جانب سے عاکف جاوید 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ خرم شہزاد اور عرفان اللہ شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔  

ذیشان اشرف کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین