• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی بلوچستان کے ذکر میں نواز شریف پر تنقید


وزیراعظم عمران خان بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے بھی نواز شریف پر تنقید کرنا نہیں بھولے۔

بلوچستان کے علاقے سونمیانی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کا ذکر کیا اور ساتھ ہی نواز شریف پر نام لیے بغیر تنقید کے نشتر چلادیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے بھی حکمران ہیں جو بلوچستان آنے سے زیادہ لندن کے مشہور اسٹور گئے۔

عمران خان نے اعتراف کیا کہ ماضی میں وفاق اور صوبے دونوں کے حکمرانوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب ہماری حکومت ہے، ہم بلوچستان کو ترقی دیں گے۔

تازہ ترین