• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،100معذور افر ا د میں ٹیبلٹ،کتابیں اور سٹیشنری تقسیم

پشاور(لیڈی رپورٹر،نامہ نگار)غیر سرکاری تنظیم نےپاکستان میں امریکی سفارتخانے اورریلوں پاکستان کے تعاون سے مختلف اقلیتی برا دری اورمعذور سو افرا د میں ٹیبلٹ، کتابیں اور سٹیشنری تقسیم کی ۔ تقریب میں پسماندہ پس منظر کے ایک سو افراد نے شرکت کی جس میں مسلمان، عیسائی، ہندو، سکھ، مہاجر اور نابینا افراد کو انگلش ورکس کے پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جو مستقبل میں بآسانی سے روزگار ملنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔اس پروگرام کا پروجیکٹ منیجر ایمان جمیل نے اس موقع پر کہا کہ اس پروجیکٹ میں منتخب نوجوانوں کو انگریزی زبان ، روزگار ، ڈیجیٹل مواصلات اور مختلف مہارتیں سکھائی جائیں گی جو انہیں مستقبل میں کامیاب بزنس میں بنانے کے لیے یا ان کے متعلقہ شعبوں میں نوکری کی تلاش میں آسانی پیدا کرنے کے لیے درکار ہیں۔
تازہ ترین