کراچی میں پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور سپر ہائی وے سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلال کالونی سے پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، جن کے قبضے سے لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔
دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں واقع فقیرہ گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے 1 ملزم محب الدین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔