• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال،2خواتین جاں بحق

ملتان ( نمائندگان جنگ )ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ بھی طویل ہوتا جا رہا ہے،جس سے شہری بےحال ہوگئے ،گرمی کی شدت سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں،دیہات میں لوڈ شیڈنگ 18گھنٹے تک جا پہنچی،چھوٹے صنعتی یونٹ بند ہونے سے بے روز گاری بڑھنے لگی،بجلی نہ ہونے کے باعث پانی دن بھر غائب رہنے لگا ہے جس سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہو رہا ہے ،رات کو بجلی کی بندش کے باعث مچھروں  نے  نیند اڑا دی ہے جبکہ ٹرپنگ سے الیکٹرونک سامان جلنے لگا ہے،طلبہ کیلئے امتحان عذاب بن گیا ہے،ڈیرہ غازیخان میں طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  رحیم یار خان میں شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوجانے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔55 سالہ زینب بی بی صادق آباد کی رہائشی تھی  جبکہ  احمد یار میں  ترکھنی موڑ پر نامعلوم خاتون گرمی کی شدت سے ہسپتال  میں دم توڑ گئیگڑھ مہاراجہ میں شدید گرمی اور لو کے باعث گذشتہ روز سٹرکیں اور بازار سنسان رہے، سخت گرمی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہے گے۔عالیوالا میں 18 سے 20 گھنٹے کی  غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ،طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی ڈیرہ غازی خان میں  بجلی کی طویل بندش ، ٹرپنگ اور ٹرانسفارمر کی آئے روز خرابی کے خلاف مسلم ٹاؤن اور شاکر ٹاؤن کے مکینوں کا ٹائر جلاکراحتجاجی مظاہرہ  کیا اور ، واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی  ، مشتعل مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے اندرون شہر جانے والی تمام شاہراؤں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔مظاہرین محمد سلیم بغلانی ، عمران علی قادر ی ، مجاہد رفیق خوجہ ، ظفر مستوئی کا کہنا تھا کہ گرمیاں شروع ہوتے ہی 16سے 18گھنٹے تک کی جانیوالی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے اگر حکام نے صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا تو وہ بھرپور احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے واپڈا آفس کا گھیراؤ کریں گے ۔ صرافہ ایسو سی ایشن  ڈیرہ غازیخان کے صدر حاجی محمد زبیر نظامی ، حاجی محمد صدیق ،صدر رانی بازار فدا حسین بھٹی ، گدا حسین شمسی ، سجاد حسین بھٹہ اور دیگر دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں فوری طور پر کمی نہ کی گئی تو واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج کیا جائیگا ۔ خانیوال میں گرمی اور حبس میں شدیداضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو مرض میں اضافہ ہو گیا  گزشتہ روز گیسٹرو میں مبتلا30خواتین سمیت59افراد طبی امدا د کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل ہوگئے متاثرہ افرا دمیں مریم ،عبدالرحمن ،فرحین ،فردوس، حرا، فاہد، ارشاد،ذوالفقار، ایاز، بلقیس، سمیرا ،اعجاز، حاجی غلام محمدودیگر شامل ہیں۔علاوہ ازیں  محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)، میرپورخاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47،رحیم یار خان، کوٹ ادو، نورپورتھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا سیالکوٹ،گجرات،عیسیٰ خیل،ڈنگہ،منڈی  فیض آ با د،سرائے عا لمگیر ،حافظ آباد،پسرور میں بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے   
تازہ ترین