• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 2 افراد کو قید کی سزائیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 2 افراد کو سزا سنادی گئی۔

 لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق لیورپول کراؤن میں سزا سنانے کا عمل براہ راست نشر کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق جان اومالی کو 32 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی، وہ مرسی سائیڈ کے قصبے میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ولیم نیلسن مورگن کو بھی لیورپول میں ہنگامہ آرائی اور ہتھیار رکھنے پر 32 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے برطانیہ کے 20 سے زائد شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

برطانیہ میں لیورپول، مانچسٹر، بلیک پول سمیت 20 سے زائد شہروں میں سفید فام نسل پرستوں کے حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ رہی اور 5 روز میں 150 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید