• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ وزارت خزانہ کے ترجمان محمد رفیع تابے کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغان سر زمین پر قبضے میں تیزی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا۔

ملک چھوڑنے کے حوالے سے کہا گیا کہ استعفیٰ دینے والے خالد نے ملک اپنی بیمار اہلیہ کے علاج کیلئے چھوڑا، انہیں بیرونِ ملک علاج کیلئے لے کر جانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے افغان آرمی چیف آف سٹاف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیبت اللّٰہ علی زئی کو افغان فوج کا نیا چیف مقرر کیا۔

یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

تازہ ترین