• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسان دشمن حکومت پھر کسانوں کو سبز باغ دکھا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 3 سال زراعت کو تباہ کرنے کے بعد ان کو کسانوں کا خیال آگیا۔

انہوں نے کہا کہ کل تک کسانوں کو شیلنگ اور گولیاں مار رہےتھے، آج ان کی تعریفیں کررہے ہیں۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب کے 3 کسانوں کا دن دیہاڑے قتل بھی عثمان بزدار کے سر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج بھی 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں جیسا نعرہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کو 100 ارب کا پیکیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے خالی اعلان نہیں کیا، 100 ارب روپے کسانوں میں تقسیم کیے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان ٹیوب ویل کی بجلی کا ایک یونٹ21 روپے کا کرکے کس منہ سے کسانوں کے پاس گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ زرعی ادویات، کھادیں اور زرعی آلات مہنگی کرنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسان دشمن حکومت نے ایک بار پھر کسانوں کو سبز باغ دکھائے۔

تازہ ترین