وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ ساری لیگی قیادت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ’سیاسی بیمار‘ بنا رکھا ہے۔
اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حکومت پر نواز شریف کے علاج پر سیاست کا الزام بھونڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری لیگی قیادت نے نواز شریف کو’سیاسی بیمار‘ بنا رکھا ہے، پاکستان سے جھوٹ بول کر فرار ہونے والوں کو لندن میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑ رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ای وی ایم مشین سمجھ نہیں آئےگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ دنیا الیکٹرانک ووٹنگ پر شفٹ ہوچکی اور اپوزیشن ملک کو دقیانوسی طرز پر رکھنا چاہتی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کو ایک دفعہ پھر آنے والی موسمی سیاسی حس جلد ختم ہوجائے گی۔