• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی واقعی مہنگے داموں خریدی گئی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ کی تحقیق کی تصدیق کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدانتظامی، بری پلاننگ اور غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے مہنگے داموں ایل این جی خریدی گئی، ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمینلز پوری طرح استعمال نہ کرنے کی وجہ سے 11 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنی پڑی، انتظامیہ ملک میں نہ سردیوں میں ڈیمانڈ کے تاریخی رحجان کو مدِنظر رکھ سکی اور نہ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نظر رکھ پائی۔

تازہ ترین