ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت ملک بھر میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین اور حضرت غازی عباس علمدار کے یوم ولادت باسعادت کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، اس سلسلے میں تقریبات شروع ہو گئی ہیں، امام بارگاہوں ودیگر مقامات پر چراغاں کیا جا رہا ہے اور تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ دربار حضرت شاہ شمس پر دو روزہ تقریبات کل سے شروع ہونگی جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے علماء کرام اور زاکرین خطاب کریں گے ، امام بارگاہ جوادیہ ،دربار حضرت شاہ شمس،امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ،امام بارگاہ جھک، امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ،ممتاز آباد، گلگشت، شیعہ میانی غازی آباد گارڈن ٹائون، پیراں غائب،مظفر آباد اور دیگر امام بارگاہوں میں جلسے اور محافل میلاد منعقد ہوں گی ، شیعہ علماء کونسل کے ترجمان بشارت قریشی کے مطابق شہر بھر کی تمام امام بارگاہوں میں دستر خوان کا اہتمام ہو گا، ملتان پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔