• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیونارڈو ڈی کیپریو چاہیں تو میری بارات لاسکتے ہیں، مہوش حیات

کراچی (آئی این پی) اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا کرش امریکی معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر ہے، لیونارڈو ڈی کیپریو اگر بارات لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ بہت پیشہ ور اور سنجیدہ لڑکی ہیں، ان کی زندگی میں آنے والے جیون ساتھی کے لیے ضروری ہے کہ وہ بہت رومانٹک ہو کیوں کہ وہ رومانٹک نہیں ہیں، زندگی متوازن بنانے کے لیے ان کے جیون ساتھی کا رومانٹک ہونا بہت ضروری ہے۔ مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں لیونارڈو ڈی کیپریو پر بڑا سنجیدہ کرش تھا اور ابھی تک ہے، رونارڈوڈی کیپریو انہیں بہت پسند ہیں، اگر رونالڈوان کے گھر بارات لانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے، وہ تیار ہیں۔ ایک سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ انہیں آج تک پاکستان میں ایسا کوئی نظر نہیں آیا ہے جسے دیکھ کر ان کے دل میں گھنٹیاں بجی ہوں۔

تازہ ترین