• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا یوم آزادی اسلام آباد کچہری اور کوئٹہ کے شہید وکلا کے نام کرنیکا اعلان

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 اگست اسلام آباد کچہری اور کوئٹہ کے شہید وکلا کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14اگست کی تقریب سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔ امسال 14اگست کی تقریب اسلام آباد کچہری اور کوئٹہ کے شہید وکلا ءکے نام ہو گی۔ صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار آصف رکی ، بلوچستان سے ممبر پاکستان بار کونسل منیر کاکڑ مہمان خصوصی ہونگے۔ صدر بلوچستان بار کونسل محمد اقبال کاسی بھی مہمان خصوصی ہونگے۔ اسلام آباد بار کے سینئر وکلا میاں عبد الرزاق ، اشتیاق احمد راجہ اور قاضی رفیع الدین بابر بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد بار کے جن تین وکلاءکو شامل گیا یہ ایف ایٹ کچہری دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین