رحیم یار خان میں توڑ پھوڑ سے متاثر ہونے والا مندر بحال کردیا گیا۔
پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ریاست نے جلد مندر بحال کر کے ذمے داری کا ثبوت دیا۔
ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ 8 سال کے بچے پر ایف آئی آر نہیں ہونی چاہیے تھی، حملہ آور شرم سار ہیں تو معاف کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اقلیتوں کے عالمی دن پر ڈاکٹر رمیش کمار رحیم یار خان کے علاقے بھونگ پہنچے تھےجہاں انہوں نے پہلے امام بارگاہ کا دورہ کیا اور پھر متاثرہ مندر گئے۔