• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے ایک منٹ میں پودے لگا کر ریکارڈ بنایا۔

ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد سائرن بجائے گئے، سائرن بجنے سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا۔

ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ اب تک بھارت کے پاس تھا، اب ایک منٹ میں سب سے زیادہ 50 ہزار پودے لگانے کا اعزاز پاکستان کے نام ہے۔

ساڑھے 12 ہزار طلبہ ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگائے، پودے  اندرون شہر جی ٹی روڈ پر 12 کلومیٹر گرین بیلٹ پر لگائے گئے۔

وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم تقریب میں شرکت کی۔

 40 ڈرون کیمروں سے پودے لگانے کی ویڈیو ریکارڈ ہوئی، ویڈیو بطور شواہد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹیم کو دی جائیگی۔

منصوبے پر نون لیگ نے اعتراض کیا ہے، ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کے اطراف بغیر پلاننگ پودے لگانے سے جنگل بن جائےگا، جنگل بننے سے سیکورٹی مسائل ہوں گے،خوبصورتی ختم ہوجائےگی۔

تازہ ترین