• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ کی تیاریاں مکمل

گوجرانوالہ میں آج بھارت کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے، گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کے عالمی ریکارڈ بنانے  کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سرکاری اسکول کے 25 ہزار طلبہ ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ بنائیں گے، ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس ہے۔

ریہرسل کے دوران طلبہ نے ایک منٹ سے پہلے دو دو پودے لگائے۔

 50 ہزار پودے لگانے کی تقریب آج سہ پہر تین بجے ہو گی جس میں سرکاری اسکولوں کے ساڑھے بارہ ہزار طالبعلم پودے لگائیں گے۔

 پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے جائیں گے، پودے لگاتے طلباء کی کیمروں اور ڈرون سے ویڈیو بنائی جائے گی۔

 ویڈیو شواہد گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ کی انتظامیہ کو بھجوائے جائیں گے۔

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کا بتانا تھا کہ پودے لگانے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے۔

منصوبے پر نون لیگ نے اعتراض کیا ہے، ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کے اطراف بغیر پلاننگ پودے لگانے سے جنگل بن جائےگا، جنگل بننے سے سیکورٹی مسائل ہوں گے،خوبصورتی ختم ہوجائےگی۔

تازہ ترین