گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کے منصوبے پر نون لیگ کو اعتراض ہونے لگا، نون لیگ کے ایم پی اے توفیق بٹ نے پنجاب اسمبلی میں درخواست بھی جمع کرادی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا کہ جی ٹی روڈ پر بغیر پلاننگ پودے لگائےجارہے ہیں، بڑی تعداد میں پودوں سے جی ٹی روڈ کےاطراف جنگل بن جائےگا۔
درخواست میں کہا گیا کہ جنگل بننے سے سیکورٹی مسائل ہوں گے، خوبصورتی ختم ہو جائےگی۔
ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا کہ پیر کو پنجاب اسمبلی میں تحریک پر بات ہوگی۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گیارہ اگست کو پودے لگانے کا اعلان کرکھا ہے، گیارہ اگست کو ہونے والے تاریخی ایونٹ کے لیے وزیراعظم کو بھی گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے