لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے، آئی جی جیل قاضی نذیر احمد نے معاملات پر بریفنگ لی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے روز بھی قیدیوں کو بیرکوں میں واپس نہیں بھیجا جاسکا۔
جیل میں گرینڈ آپریشن کے لئے آئی جی جیل کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں آپریشن کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
تین روز قبل قیدیوں نے مطالبات منوانے کے لئے 4 اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا، تاہم مذاکرات کے بعد چاروں اہلکاروں کو رہا کردیا گیا تھا۔
قیدیوں کے مبینہ تشدد سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔