پشاور( نمائندہ جنگ) پشاورصدر سے سابقہ داماد کے ساتھ فرارہو نے والی پانچ بچوں کی ماں کو سوات پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم یک ماہ قبل ساس کو بھگا کر لے گیا تھا، واپسی پر بیو ی نے شوہرکے ساتھ رشتہ توڑ دیا ۔او ل خان سکنہ گلبرگ صدر نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ ڈیوٹی کے لئے گیا تھا واپس آیا تو بیٹی نے بتایا کہ والدہ گھر میں نہیں ہے اس نے بیوی کو تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ وہ امجد سکنہ زرگر آباد کے ساتھ چلی گئی ہے مدعی کے مطابق ایک ماہ قبل بھی اس کی اہلیہ امجد کے ساتھ بھاگ گئی تھی تاہم چار دن گزارنے کے بعد وہ واپس آگئی تھی مدعی کے مطابق ملزم امجد نے اس کی اہلیہ مسماۃ فرزانہ کوجمیل او ر اس کی اہلیہ کے ایماء پر اغواء کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے پولیس کا کہناہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گزشتہ روز انہیں معلوم ہوا کہ امجد اور مدعی کی اہلیہ کو سوات پولیس نے گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق ملزم امجد اول خان کا داماد تھا جب اس کی اہلیہ اپنے داماد کے ساتھ بھاگ گئی تھی اور واپس آئی تو اس کی بیٹی نے امجد کے ساتھ رشتہ توڑ دیا تھا ۔