شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں۔
انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے لیکن ابھی بھی شدید درد ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اسپتال سے ڈسچارج تو ہوگئی ہیں لیکن دعا کریں کہ ان کی تکلیف دوائیوں سے ہی کم ہوجائے، سرجری کی ضرورت نہ پڑے۔
نمرہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نمرہ خان نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں، سب لوگ دو منٹ نکال کر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔