• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ میں امداد تقسیم نہ ہونے دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ میں 11 ہفتوں کی ناکہ بندی کے بعد 90 امدادی ٹرک داخل ہونے کے باوجود اسرائیل نے سامان کی تقسیم کی اجازت نہ دی۔

اسرائیلی انتہا پسندوں کی جانب سے گِنے چُنے ٹرک بھی روکنے کی کوشش کی گئی۔

اقوامِ متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے مطابق غزہ سے 3 گھنٹے کی مسافت پر 2 لاکھ افراد کےلیے خوراک، 16 لاکھ افراد کےلیے ادویات اور دیگر امدادی اشیاء کا اسٹاک غزہ میں داخل ہونے کا منتظر ہے۔

دوسری جانب کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا پوپ لیو نے غزہ کےلیے امداد کی فراہمی بحال کرنے کی اپیل کردی۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے پہلے عوامی اجتماع میں پوپ نے غزہ کی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں 93 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ شمالی غزہ کے العودہ اسپتال کو گھیرے میں لے کر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید