• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر ماجد ابو رمضان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں غزہ کےلیے طبی و انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا، عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام فلسطینی ہم منصب کو پہنچایا۔

وزیر صحت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان فلسطین، خصوصاً غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا اسپتالوں اور طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، یہ نسل کشی پر مبنی مہم اور مظالم فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید