حیدر آباد کی قرۃ العین بلوچ کے پوسٹ مارٹم کے28 دن بعد بھی حتمی رپورٹ سامنے نہ آسکی۔
حیدر آباد میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی قرۃ العین بلوچ کے قتل میں نامزد ملزم عمر میمن کے خلاف عبوری چالان پیش کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کے 28 دن گزرنے کے بعد بھی حتمی رپورٹ جاری نہ کی جاسکی۔
پولیس کے مطابق ملزم عمر میمن کے اہل خانہ قتل کو محض اتفاقیہ حادثہ قرار دینا چاہتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی چالان پیش کیا جائے گا۔
قرۃ العین کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر 15 جولائی کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔