• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور زرداری نے صوبے بانٹ لئے تھے، ارباب غلام رحیم

نواب شاہ (بیورورپورٹ )وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے کہا کہ نواز شریف اور ذرداری نے صوبے بانٹ لئے تھے اور اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو مضبوط وفاق کو کمزور کیا گیا سکرنڈ کے قریب گاؤں کھڈھر میں پریس کانفرس سے خطاب میں ارباب غلام رحیم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام فنڈز صوبوں کو منتقل جبکہ وفاق کے پاس تنخواہ دینے کے پیسے نہیں لیکن یہ شور مچارہے ہیں کہ وفاق پیسے نہیں دے رہا انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگر پیسہ صحیح طرح خرچ ہوتا تو نوٹوں کے فرش بچھ جاتے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ اگر قوم بھٹک جائے تو لیڈر کا کام اسے راستے پر لانا ہے ۔

تازہ ترین