لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گذشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری سے ملاقات کی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک سے ملاقات کیلئے سول سیکرٹریٹ پہنچے تھے تاہم کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کی چیف سیکرٹری سے ملاقات نہ ہو سکی ۔ شیخ رشید احمد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری سے ملاقات کر کے انہیں اپنے حلقے کے تعلیمی اداروں کے مسائل بارے آگاہ کیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شیخ رشید کی جانب سے آگاہ کئے گئے مسائل پر فوری احکامات جاری کر دئیے ۔