• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادل سا بن کر لہرایا

اڑتا جائے ، اڑتا جائے

طرح طرح کی شکل بنائے

پکڑو تو وہ ہاتھ نہ آئے

کچھ لمبا کچھ گول مٹول

لیکن اس کے اندر ہےخول

خوب چھڑی سے اس کو پیٹو

اور پھر سن لو اس کے بول

جھیل کے اوپر اک مینار

اس پر رانی کا دربار

انگاروں کا تاج سجائے

بیٹھی گانا سنتی جائے

تن پر اپنے آگ لگا کر

سب کو ناچ دکھایا

پھرکی سی بن کر وہ گھومی

ساتھ ہی گانا گایا

جب بھی دسترخوان بچھایا

ایک ایسا مہمان بھی آیا

جو ٹھا کر دے ہر کھانا

اور مشکل ہو اسے بھگانا

جواب :پہیلیاں:۔1۔ دھواں2 ۔ ڈھول 3۔ حقہ کی چلم4 ۔ آتش بازی 5۔ مکھی

تازہ ترین