وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا یومِ آزادی کی مناسبت سے کہنا ہے کہ عہد کرتے ہیں ملک کو عظیم ریاست بنائیں گے، وقت نے ثابت کردیا آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا فیصلہ درست تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کوعظیم فلاحی ریاست بنانےکیلئے کوشاں ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں یوم آزادی پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پاک فوج نے 21 توپوں کی سلامی پیش کی، یوم آزدی پر وزیراعلی ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جہاں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ محمود خان نے قوم پرچم لہرایا۔
پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی، وزیراعلیٰ نے 14 اگست پر گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سےپودا لگایا۔