پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی آزادی کے موقع پر سرچ انجن نے گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کرکے ایک بڑا تحفہ دے دیا۔
سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی ایک روایت ہے جس کے تحت گوگل نے پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کیا، آج یعنی 14 اگست کے دن اگر آپ گوگل پاکستان کےہوم پیج پر جائیں گے تو ڈوڈل کے درمیان پاکستان کا ایک تاریخی مقام ’قلعہ دراوڑ‘ نظر آئے گا۔
قلعہ دراوڑ سیاحوں کے لیے ایک تاریخی مقام کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دراصل ایک مغلیہ طرز کا شاہکار ہے۔
قلعہ دراوڑ صرف سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہی نہیں بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتا ہے۔
گزشتہ برس گوگل نے اپنے ڈوڈل میں بلوچستان میں واقع ’خوجک سرنگ‘ کو ڈیزائن کیا تھا، اس سے قبل خیبر پاس کو دکھایا تھا۔