وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی سیاست کے اگلے 100 دنوں کو انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے آئندہ 100 دن اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے اور جلوسوں سے کوئی پذیرائی نہیں ملے گی، پیپلز پارٹی کی سندھ سے باہر کوئی سیاست نہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ موجودہ اپوزیشن نالائق اور نااہل ہے، حکومت 3سال گزار چکی ہے اور باقی 2 سال بھی گزر جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان مدت پوری کرے گا، پنجاب میں کہاں تحریک عدم اعتماد آئیں؟
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست میں بچہ ہے، اسے بچ کر ہی کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میڈیا وار میں افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ اور بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ ملوث ہیں۔