پشاور( جنگ نیوز )کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اپنا اپنا کردار اداکریں ،امن اومان کی فضا برقراررکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، محرم کے دوران مجالس اور جلوس کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر پورا پوراعمل کیاجائے اس مقصد کیلئے اندرون شہر مختلف مقامات پر کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر جلسوں اور مجالس کے شرکا کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہیں ،جلسو ں اور مجالس میں شرکت سیفٹی ماسک سے مشروط ہوگا ان خیالات کااظہار انہوںنے امامیہ جرگہ اور متحدہ امن کمیٹی کے وفود سے الگ الگ ملاقات کے دوران کیا کمشنر پشاور ڈویژن سے متحدہ امن کمیٹی کے وفد نے سید ظاہر علی شاہ اور امامیہ جرگہ کے وفد نے سرتاج قزلباش کی سربراہی میں ملاقات کیں اس موقع پر دونوں وفود نے محرم الحرام کے دوران جلسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔