• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں نئی یاد گار شہداء پولیس کا سنگ بنیاد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں نئی یاد گار شہداء پولیس کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب میں آر پی او عمران احمر، سی پی او محمدا حسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران موجود تھے۔ بشارت راجہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں امن کی فضاء شہداء کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے،شہداء نے ملک و قوم کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں، انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آر پی او عمران احمر نے کہا کہ نئی تعمیر ہونے والی یادگار شہداء پولیس ایک تاریخی مقام کی حامل ہو گی، سی پی او احسن یونس نے کہا کہ شہداء اس قوم اور پولیس کا فخر ہیں ان کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
تازہ ترین