• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے عوام کو ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہ کیا: شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کو ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا کہ یہ کس طرح ہم پر اثر انداز ہوتی ہے۔

ملتان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جناح پارک میں شجر کاری مہم کا افتتح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے تمام متعلقہ اداروں کی کاوش کو سراہتا ہوں، جب تک عوام مہم میں حصہ نہیں لیں گے اسے وہ پذیرائی نہیں ملے گی جو ملنی چاہیئے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ جناح باغ پر توجہ دی جا رہی ہے، پیغام جا رہا ہے کہ عوامی نمائندے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی عوام تک پہچان اور افادیت اب ہوئی ہے، یہ سہرا عمران خان کے سر ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کی بات ہو رہی ہے، دنیا شجر کاری پر متفق ہے، سعودی عرب میں اکتوبر میں ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں وزیرِ اعظم کو مدعو کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی انٹرنیشنل کانفرنس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بطور مہمانِ خصوصی بلایا ہے۔

تازہ ترین