افغان وزارتِ داخلہ کا کہناہے کہ طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پل چرخی جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
افغان طالبان دارالحکومت کابل کی پل چرخی جیل سے اپنے قید ساتھیوں کو نکال رہے ہیں، پل چرخی کابل کی سب سے بڑی جیل ہے۔
اس سے قبل عرب میڈیا نے بتایا تھا کہ طالبان نے دارالحکومت کابل سے 1 گھنٹے کے فاصلے پر واقع ضلع سروبی پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
ضلع سروبی کابل کا پہلا ضلع ہے جو طالبان کے کنٹرول میں گیا ہے۔
افغان عہدے دار اور طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان نے کابل کے مغرب میں میدان شہر پر بھی قبضہ کر لیا ہے، میدان شہر کابل سے 90 کلو میٹر دور ہے۔
طالبان نے صوبہ خوست کے صوبائی دارالحکومت پر بھی قبضہ کر لیا۔
افغان حکومت کے پاس 34 میں سے کابل اور 7 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول رہ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے افغانستان کی تمام بارڈر کراسنگز کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔