• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللہ عبداللہ کی اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق


افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں اشرف غنی کو سابق صدر کہتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ افغانستان سے جاچکے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں طالبان سے اپیل کی کہ وہ کابل میں داخل ہونے سے قبل مذاکرات کے لیے وقت دیں۔

عبداللہ عبداللہ نے ساتھ ہی افغان عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں۔

تازہ ترین